نمائشی میچ؛ پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
کوئٹہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے آغاز سے قبل کوئٹہ میں جاری نمائشی میچ میں گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بلےباز افتخار احمد نے پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑدیئے۔
کوئٹہ کے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتداء میں کوئٹہ کی ٹیم جلد وکٹیں گنوا بیٹھی تاہم خوشدل اور افتخار نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 185 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔
افتخار احمد نے نمائشی میچ کے 19 ویں اوور میں پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کو ایک اوور میں 6 چھکے لگائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جبکہ افتی مینیا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔